محکمہ صحت سرکاری گاڑیوں کی الاٹمنٹ

محکمہ صحت میں سرکاری گاڑیوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ

سرکاری ہسپتالوں کی رہائش گاہیں قبضہ کرنے کے بعد محکمہ صحت کے ڈائریکٹوریٹ اور سیکرٹریٹ میں سرکاری گاڑیوں کی بندر بانٹ کی بھی انتہا ء کردی گئی ہے غیر قانونی طور پر 2درجن سے زائد گاڑیاں گیارہ سے سترہ سکیل تک کے ملازمین کو الاٹ کی گئی ہیں اور اس کے اخراجات سرکاری فنڈز سے وصول کئے جارہے ہیں۔ ہیلتھ سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ سرکاری قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈی جی اور سیکرٹری سمیت اعلیٰ عہدیدار تین سے پانچ گاڑیاں استعمال کرر ہے ہیں جبکہ غیر متعلقہ افراد کو بھی پراجیکٹ کی گاڑیاں دی گئی ہیں ۔ محکمہ صحت کے ٹرانسپورٹ افسر نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک عر صے سے محکمہ صحت میں افسران کو ایک سے زائد گاڑیاں دی گئی ہیں اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ غیر قانونی الاٹمنٹ کے ساتھ ساتھ درجنوں گاڑیوں کا ریکارڈ بھی موجود نہیں جس پر کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا جارہا ہے اس بارے میں کئی بار ہیلتھ کے حکام کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے لیکن ایک بھی گاڑی واپس نہیں ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہی نظر آرہے ہیں ،عطا تارڑ