سی این جی سٹیشنز

شہریوں کا انتظامیہ سے سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا مطالبہ

پشاور کے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز فوری طور پر کھول دیئے جائیں تاکہ ان پر پبلک ٹرانسپورٹ میں آنے جانے پر اضافی کرایوں کا بوجھ کم ہو سکے شہریوں کا کہنا تھا کہ جب سے پشاور میں سی این جی سٹیشنز بند کئے گئے ہیں پٹرول پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں ان سے فی سٹاپ دس روپے زیادہ جبکہ ٹیکسی گاڑیوں میں سو سے 150 روپے زیادہ کرائے وصول کر رہے ہیں جس سے عام لوگ اور خاص طور پر مزدور طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور ان پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی این جی سٹیشنز کی بندش کے پیش نظر ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے سی این جی سٹیشنز کی بندش سے شہر میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ تو حل نہ ہوسکا لیکن شہریوں پر کرایوں کی مد میں اضافی بوجھ پڑ گیا اسلئے ضلعی انتظامیہ اور خیبر پختونخوا حکومت فوری طور پر سی این جی سٹیشنز کھولنے کیلئے اقدامات کرے تاکہ شہری اور مزدور طبقہ مزید مشکلات سے بچ جائے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پاس ہونے پر مارشل لا لگ جاتا، عمر ایوب