خاتون

ڈی جی ہیلتھ سروسز کے لئے خاتون کے نام پر غور

محکمہ صحت میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے اہم عہدے پر تعیناتی کیلئے ایک خاتون افسر کے نام پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ منظوری ملنے کے بعد ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے 120سالہ تاریخ میں یہ دوسری خاتون ڈائریکٹر جنرل ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ 25 فروری سے موجودہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ملازمت سے ریٹائر ڈہورہے ہیں جن کی جگہ پر سینئر ڈاکٹر کی تعیناتی کیلئے تاحال کوئی سمری نہیں بھیجی گئی ہے تاہم ہیلتھ سیکرٹریٹ کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس وقت محکمہ صحت میں گریڈ بیس کے7 افسران رہ گئے ہیں اور یہ تمام افسران عہدوں پر تعینات ہیں اس وجہ سے ڈی جی ہیلتھ کیلئے مینجمنٹ کیڈر میں گریڈ انیس میں سب سے سینئر ایک خاتون ڈاکٹر کا نام لیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں گرین سگنل دے دیا گیا ہے اور جلد ہی خاتون کے ڈی جی ہونے کا اعلامیہ جاری کردیا جائے گا. دوسری طرف ایک اور ذرائع نے مشرق کو بتایا کہ ایک ریجنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کے نام پر بھی غور ہورہا ہے لیکن قوی امکان ہے کہ محکمہ صحت کی اگلی ڈائریکٹر جنرل خاتون ڈاکٹر ہوگی۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف مذاکرات میں چین کا تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم
مزید پڑھیں:  اے پی ایس کے طالب علم احمد نواز کو برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا

واضح رہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا قیام صوبے کے قیام کے بعد سے لایا گیا ہے۔ اس120سالہ تاریخ میں 2017ء میں ایک خاتون بطور ڈی جی تعینات تھیں نئی تجویز کی منظوری کے بعد یہ دوسری خاتون ڈاکٹر ہوجائے گی ۔