جے یو آئی کا پہلا نمبر

پہلے مرحلے کی پارٹی پوزیشن واضح ہوگئی، جے یو آئی کا پہلا نمبر

جمعیت علماء اسلام نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں 23 تحصیل چیئرمین کی نشستیں جیت لیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے پہلے مرحلے میں 19 تحصیل چیئرمین کی نشستیں جیتی ہیں۔ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع کی 66 تحصیل نشستوں پر انتخابات مکمل ہو گئے ہیں، ضمنی بلدیاتی انتخابات کے ساتھ مذکورہ تمام تحصیلوں اور ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کے انتخابات ہو گئے ہیں۔ اب تک غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پہلے مرحلے میں جمعیت علماء اسلام نے سب سے زیادہ 23، تحریک انصاف نے 19،آزاد امیدواروں نے 10، عوامی نیشنل پارٹی نے 6، مسلم لیگ ن نے 3، جماعت اسلامی نے دو، تحریک اصلاحات پاکستان نے بھی دو جبکہ پیپلز پارٹی نے ایک نشست جیتی ہے ۔ پہلے مرحلے میں پشاور سٹی میئر ، کوہاٹ سٹی میئر اور بنوں سٹی میئر جمعیت علماء اسلام ، مردان سٹی میئر عوامی نیشنل پارٹی اور ڈیرہ سٹی میئر تحریک انصاف نے اپنے نام کی ہے۔ دوسرے مرحلے میں صوبے کی 66 تحصیلوں کیلئے 31مارچ کو انتخابات ہونگے ۔

مزید پڑھیں:  ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے سمیت کرپشن تحقیقات کا مطالبہ کر دیا