خیبر پختونخوا نرسنگ سٹاف

خیبر پختونخوا نرسنگ سٹاف کیلئے سروس رولز منظور

محکمہ صحت نے خیبر پختونخوا کے نرسنگ سٹاف کیلئے سروس رولز کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں جاری تفصیل کے مطابق نرسنگ ڈائریکٹر یا چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کا عہدہ گریڈ 20 کا ہوگا اور اس کیلئے گریڈ 17 میں کم از کم سترہ سال سروس کرنے والے گریڈ 19 کے نرسنگ سٹاف کو سنیارٹی کم فٹنس کی بنیاد پر پروموٹ کیا جائے گا اس طرح ایڈیشنل ڈائریکٹر نرسنگ، ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ، چیف سپیشلسٹ نرس، چیف کوالٹی کنٹرول نرس، چیف کلینکل نرسنگ انسٹرکٹر اور پرنسپل کا عہدہ گریڈ 19 کا ہوگا جس پر ترقی کیلئے گریڈ سترہ میں کم از کم 12 سالہ ملازمت اور گریڈ اٹھارہ کی سنیارٹی کم فٹنس کے مطابق کارروائی کی جائے گی اس طرح ڈپٹی ڈائریکٹر نرسنگ، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ، سینئر سپیشلسٹ نرس، سینئرہیڈ نرس، منیجر ،ڈپٹی کوالٹی کنٹرول نرس، سینئر کلینکل نرسنگ انسٹرکٹر وغیرہ کا عہدہ گریڈ اٹھارہ کا ہوگا ان عہدوں پر بھی ترقی کی بنیاد پر تعیناتی ہوگی اس طرح گریڈ سترہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور نرسنگ انسٹرکٹر وغیرہ کی تعیناتی ہوگی جبکہ سکیل سولہ میں رجسٹرڈ نرس آفیسر براہ راست بھرتی کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور روس کے تعلقات درست سمت گامزن ہیں: نائب وزیراعظم