پشاور میں چائنہ نمک خرید و فروخت

پابندی کے باوجود پشاور میں چائنہ نمک کی خرید و فروخت جاری

پابندی کے باوجود پشاور بھر میں چائنہ نمک کی خرید و فروخت عام ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ا س وقت پشاور میں ہزاروں من نمک مختلف علاقوں میں ذخیرہ کیا گیا ہے جبکہ تمام بازاروں اور دکانوں میں اس کی فروخت پر کسی قسم کی پابندی نہیں جس کی وجہ سے ہوٹلز اور شادی ہالز میں چائنہ نمک استعمال کرنے کی شکایات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مضر صحت ہونے کی وجہ سے پشاور میں چائنہ نمک پر پابندی لگائی گئی تھی اور اس دوران بازاروں میں سینکڑوں من نمک ضبط کردیا گیا تھا لیکن یہ سلسلہ نہ صرف دوبارہ شروع ہوا ہے بلکہ پشاور میں اس کے استعمال اور خرید و فروخت میں پہلے سے کئی گنا کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  تیراہ میں جائیداد کے تنازعہ پرفائرنگ ،تین افراد جاں بحق

ذرائع نے بتایا کہ شہر کے تمام ہوٹلز اور شادی ہالز میں ڈش کا ذائقہ بنانے کیلئے چائنہ نمک کا استعمال کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں بیماریاں پھیلنے کا امکان ہے لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پشاور میں مختلف علاقوں میں تاجروں نے گوداموں میں کافی بڑ اسٹاک جمع کررکھا ہے جس سے رات کے وقت مقامی بازاروں اور دیگر اضلاع کو نمک کی غیر قانونی سپلائی کا سلسلہ جاری ہے اور اس کیخلاف کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  لبنان دھماکے، اسرائیل اور اتحادیوں کو شرم آنی چاہیے، ایران/ ترکیہ