نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم مارک اپ

نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کی مارک اپ شرح میں مزید کمی

نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم مارک اپ شرح میں مزید کمی کی گئی حکومت پاکستان نے اسٹیک ہولڈرز کی رائے پرنیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے میں مارک اپ کی شرح میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم سے گھر لینے والوں کو مزید سہولت دے دی۔ حکومت نے سٹیک ہولڈرز سے موصول ہونیوالی رائے کو مدنظر رکھتے ہو ئے ترامیم کیں۔ نیا پاکستان ہائوسنگ کے درجہ اول صارفین کے 1 سے 5 سال تک کے قرضوں پرمارک اپ 2 فیصد ہوگا۔ درجہ اول صارفین کے 6 سے 10 سال کے ہائوسنگ قرضوں پر مارک اپ 4 فیصد ہوگا۔11 سے 15 سال کے ہائوسنگ قرضوں پر مارک اپ 5 فیصد ہوگا جبکہ 15سال کے بعد ہائوسنگ قرضوں کی بینک پرائسنگ کا فارمولا کائیبور جمع ڈھائی فیصد ہوگا۔ ترامیم سے قبل درجہ اول صارفین کے قرضوں پر پہلے 5سال 3 فیصد اور اگلے 5سال 5 فیصد مارک اپ تھا۔ اسٹیٹ بینک نے بینک سربراہان کو حکومتی ترامیم پر سرکلر جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے کی تشریح آئین کو دوبارہ لکھنے کے مترادف ہے،عطاء تارڑ