جامعہ حقانیہ 1500 علمائ

جامعہ حقانیہ میں 1500 سے زائد علمائ، فضلاء اور حفاظ کی دستار بندی

جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے چانسلر مولانا انوار الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اور اس کے غیورعوام کسی بھی صورت میں اس سرزمین پاک کو امریکہ اور مغرب کی ایماء پر لبرل اور سیکولر مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کے تمام مسائل اور بحرانوں کا حل شریعت محمدی کا نفاذ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ دارالعلوم حقانیہ کی سالانہ تقریب دستار بندی اور تقریب ختم بخاری سے خطاب کے دوران کیا جس میں ملک بھر سے ہزاروں علماء مشائخ، طلبہ اور لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کی ،تقریب میں1500 سے زائدعلمائ، فضلاء اور حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی ۔ اس موقع پر دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی ، مشائخ کرام دارالعلوم مولانا مغفور اللہ باباجی،مولانا عبدالحلیم دیر باباجی، مولانا مفتی سیف اللہ ، شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ،مولانا عبدالقیوم حقانی ، قاضی فتح الباری رستمی ،مولانا سید یوسف شاہ اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف مذاکرات میں چین کا تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم

مولانا انوار الحق نے کہا کہ اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں، دینی مدارس سے مسلمانوں کا تشخص اور اسلامی شعور زندہ ہے،اس شعور،خودداری ،جذبہ حریت اور اپنی تہذیب اور مذہب کا دفاع ہی مسلمانوں کا اصل سرمایہ ہے، جوان مدارس کے مرہون منت ہے، مغرب کو یہی چیز کھٹک رہی ہے اوروہ مدارس کا نظام تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے،ہمارے ہاں کے دینی حمیت اور غیرت اسلامی سے عاری حکمران انہی کے ایجنڈے پر کار فرما ہیں۔ مولانا انوار الحق نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں تعلیم کا بھرم صرف دینی مدارس سے قائم ہے۔

مزید پڑھیں:  اے پی ایس کے طالب علم احمد نواز کو برٹش امپائر میڈل سے نواز دیا گیا