کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم بائیکاٹ

ینگ ڈاکٹرز اور کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

ینگ ڈاکٹرز اور کورونا ریپڈ رسپانس فورس نے آج سے صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر فیصل خان کے مطابق ینگ ڈاکٹرزاور کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے فنڈز کی عدم ادائیگی پر آج سے ڈیوٹیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ صوبے بھر کے اسپتالوں میں کورونا کی ڈیوٹیاں نہیں کی جائیں گی اورفنڈز نہ ملنے تک بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی ہیلتھ اور ان کے اکاؤنٹنٹ کورونا فنڈز کی ریلیز میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، موٹر سائیکل گہری کھائی میں جا گری، 60 سالہ شخص جاں بحق
مزید پڑھیں:  مردان، 5 روزہ پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائَ جائینگے

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا :اومیکرون کے مزید 16 نئے کیسز رپورٹ

ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے واضح طور پر کہا ہے کہ کہ اسپتالوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔