خیبر پختونخوا اومیکرون کے کیسز

خیبر پختونخوا :اومیکرون کے مزید 16 نئے کیسز رپورٹ

خیبرپختونخوا میں کورونا کی پانچویں لہر کے وار جاری ہیں جس کے باعث شرح 6 اعشاریہ 5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 13ہزار 267 کورونا کے ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ تعلیمی اداروں اور طبی عملے میں کورونا کی شرح 13 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

کوہاٹ میں کورونا کی یومیہ شرح 22 فیصد ہوگئی جبکہ پشاور میں کورونا کی شرح 9 اور چارسدہ میں 12 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل اور توسیع متوقع

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اومیکرون وائرس کے مزید 16 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد خیبرپختونخوا میں اومیکرون وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 477 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے مزید 39 افراد جاں بحق

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پشاورسے 13، کرک اور لوئر دیر سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ نئے کیسز میں 13 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔

واضح رہے اب تک صوبے میں اومیکرون سے 170خواتین جبکہ 298 مرد حضرات اومیکرون ویرینٹ سے متاثر ہوئے ہیں۔