خیبر پختونخوا کابینہ

خیبر پختونخوا کابینہ کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل وزیروں ،مشیروں اور معاونین کی مراعات میں اضافے کی سمری تیارکرلی گئی ۔
سمری میں ہاؤس رینٹ،سبسڈی اور تزئین و آرائش کی رقم 5لاکھ سے بڑھاکر 10لاکھ کرنے کی تجویز ،گھروں کا کرایہ70ہزار سے 2لاکھ کرنے کی بھی سفارش کی گئی ۔
رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش کی مد میں سالانہ 5لاکھ اور کرایہ کی مد میں ماہانہ ایک لاکھ 30ہزار اضافہ تجویزکیا گیا ۔
دوسری جانب مشیر خزانہ مزمل اسلم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایسی کوئی سمری میرے علم میں نہیں ہے۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے موقف اپنایا کہ خیبر پختونخوا حکومت کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ،شاہ خرچیوں کے بارے میں بے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراکیلئے صرف7رہائش گاہوں کی سہولت موجود ہے،17وزرااور مشیر ذاتی یا کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں،نئے گھر بنانے پر اربوں روپے کا تخمینہ ہے بنتا ہے۔
مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ نئے گھر بنانے یا تعمیر کرنے کی بجائے سبسڈی بڑھانے کی تجوزی پیش کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزرااور مشیروں کی مراعات پنجاب اور سندھ کے وزراکے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی نامزد کردیا