9 مئی کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بننا چاہئے ،گورنر خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 9مئی واقعے کی کوئی معافی نہیں ،ذمہ داروں کو نشان عبرت بننا چاہئے ۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ نو مئی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پی ٹی آئی کے لوگوں کے ارادے کبھی کامیاب نہیں ہونگے، خیبرپختونخوا کی سکیورٹی کی صورتحال خراب ہے، ٹارگٹڈ آپریشن ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب سے کم تنخواہ خیبرپختونخوا پولیس کی ہے، خیبرپختونخوا کی پولیس کے پاس جدید ہتھیار نہیں ہیں، سالانہ 40 سے 50 ارب کا بجٹ کہاں جاتا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں نہیں چاہتا گورنر ہاس یا اپنی وجہ سے صوبہ ڈسٹرب کروں، میں خیبرپختونخوا کے عوام کا وکیل بننا چاہتا ہوں، خیبرپختونخوا کے عوام نے بہت برے حالات دیکھے ہیں۔
گورنر کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی لوگ سیاسی جماعتوں سے بات کرتے ہیں، پی ٹی آئی والے فوج کو دھکیلتے ہیں، پی ٹی آئی حاضر سروس کے پاؤں پڑ جاتی ہے اور ریٹائرڈ کے گلے۔

مزید پڑھیں:  چمن :باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف دھرنے کو 6ماہ مکمل