کوہاٹ، معمولی تکرار پر چاقو چل گیا، جماعت نہم کا طالبعلم قتل

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ میں معمولی تکرار پر طلباء میں لڑائی ہوئی۔
اس دوران جماعت نہم کا طالبعلم بلاول کو دوسرے طالبعلم وقاص نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا ۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ ضلع کوہاٹ کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 3 کے طلباء کے مابین پیش آیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت نہم کا طالبعلم شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم طالبعلم وقاص کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں:  سوات، وین کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 16 مسافر زخمی