حلقہ این اے 44: فاتح اور ہارنے والے رہنماء صوبے کے حکمران بن گئے

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے حلقہ این اے 44سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں رہنما صوبے کے حکمران بن گئے۔
خیبرپختونخوا میں روایتی حریف علی امین گنڈاپور وزیراعلی اور فیصل کریم کنڈی صوبے کے گورنر بن گئے ہیں، دونوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔
دونوں شخصیات ایک ہی حلقے سے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑتی ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی این اے 44 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑتے ہیں ۔
2024 کے الیکشن میں علی امین گنڈاپور نے این اے 44 سے فیصل کنڈی اور مولانا فضل الرحمان کو شکست دی تھی۔
فیصل کنڈی نے 2008میں فضل الرحمان کو شکست دی جس کے بعد وہ پارٹی کی طرف سے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بنائے گئے تھے۔
وزیراعلیٰ علی امین نے 2018اور اب الیکشن2024میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور صوبے کے موجودہ گورنر فیصل کریم کنڈی دونوں کو قومی اسمبلی الیکشن میں شکست دی۔
انہوں نے یہاں سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ بھی جیتی اور اسے برقرار رکھتے ہوئے صوبے کے وزیراعلیٰ بن گئے جبکہ ان سے ہارنے والے اپنے رہنما فیصل کریم کنڈی کو پیپلزپارٹی نے صوبے کا آئینی سربراہ بنا دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سمیں بلاک نہیں نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکنے کا آرڈر کیا، جسٹس عامر فاروق