اسرائیلی حملے جاری ،مزید 32فلسطینی شہید ہوگئے

ویب ڈیسک: اسرائیلی فورسزکے غزہ ، خان یونس اور رفح پر حملے جاری ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 32 فلسطینی شہید اور 41زخمی کردیئے ہیں ۔
خان یونس میں مسجد کو بمباری کا نشانہ بنایا گیاجبکہ الزیتون پر حملے میں 2بچوں سمیت 3فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 34ہزار 683ہو گئی،حملوں میں 78ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
مغربی کنارے پر بھی اسرائیلی حملے تیز ہو گئے،طولکرم میں محاصرے اور حملے کے دوران 5فلسطینی شہید کر دیے گئے۔
مغربے کنارے میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 500 کے قریب پہنچ گئی ہے۔
غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر قاہرہ میں مذاکرات جاری ہیں،حماس نے مکمل جنگ بندی معاہدے کے لیے لازمی قرار دے دی۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان: مقامی افراد پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر دھاوا، متعدد زخمی