متنی آئس کا عادی بیٹا قاتل

متنی،آئس کا عادی 14 سالہ بیٹا باپ کا قاتل نکلا

پشاور کے نواحی علاقے متنی میں قتل کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا ہے ۔ آئس نشے کا عادی 14سالہ بیٹا ہی اپنے باپ کا قاتل نکلا۔ ملزم کے خلاف باقاعدہ دعویداری کردی گئی ہے جسے ایف آئی آر میں نامزد کر دیا گیا ہے جبکہ وقوعہ کے بعد سے ملزم روپوش ہوگیا۔ تقریبا 10روز قبل متنی میں گھر کے اندر ٹکا خان نامی شخص کو قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد نور محمد ولد سید کلام کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ مدعی نے پولیس کو بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ۔ بعد میں مقتول ٹکا خان کے بیٹے نے تھانہ آکر بتایا کہ اس کے بھائی سہیل نے اپنے باپ کو قتل کیا ہے کیونکہ سہیل آئس کا عادی تھی اور وہ اسے نشہ کرنے سے منع کرتا تھا۔ پولیس کو بتایا گیا کہ ملزم کی عمر تقریبا 14سال ہے اور وہ سکول جاتا نہ کوئی کام کاج کرتا تھا ۔ واردات کے بعد ملزم روپوش ہوگیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور بھتہ خوری میں سر فہرست، وارداتوں میں افغانستان کے فون کالز کا استعمال