پاکستان میں ایڈز نئے مریض رپورٹ

پاکستان میں ایڈز کے سالانہ ایک لاکھ نئے مریض رپورٹ ہونے لگے

ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں حیران کن طور پر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ہر سال 35لاکھ افراد ایڈز کا شکار ہو رہے ہیں خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بھی ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان میں ایک لاکھ ایڈز کے نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ لپروسی ٹی بی اینڈ بلائنڈ نس ریلیف ایسوسی ایشن پاکستان کا ایک اجلاس مرکزی آفس سید انور میڈیکل سنٹر ڈبگری گارڈن پشاور میں منعقد ہوا صدار ت سر پر ست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے کی صدر پروفیسر ڈاکٹر زکین احمد خان جزل سیکرٹری ملا محمد (تمغہ امتیاز) ، اور دیگر عہدیداروں و ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر سرپرست اعلیٰ پرو فیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے بتایا کہ ایڈز کے مرض میں ملک بھرکی طرح پوری دنیا میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے اور ایک ابتدائی اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 35 لاکھ سے زیادہ افراد اس موذی مرض کا شکار ہو رہے ہیں جس کے مطابق روزانہ پندرہ سو سے دو ہزار تک افراد اس مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں ،جبکہ پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ سے زیادہ افراد ایڈز کا شکار ہورہے ہیں جس کے علاج معالجہ کے دریافت میں سائنسدانوں کی مسلسل ناکامی کے سبب ہزاروں افراد اس لاعلاج مرض میں مبتلا ہونے کے با عث موت کو گلے لگا رہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ یہ بیماری زیادہ تر جنسی عمل کے علاوہ زنگ آلود سریہ لگنے سے ہونے والے زخم،یا موزی مرض میں مبتلا مریض کے استعمال شدہ نیڈل یا ریزر کے استعمال ،بغیر ٹیسٹ اور سکرین کے خون بوقت ضرورت مریض کو چڑھانے سے بھی لاحق ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  خواجہ آصف کے ساتھ آئینی ترمیم پرکوئی گفتگو نہیں ہوئی،بیرسٹر گوہر