کاٹلنگ کے علاقے قاسمی مدد خان بانڈہ میں نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں 25 سے زائد جانوروں کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا ۔ کاٹلنگ قاسمی یونین کونسل میں گل زمان زمیندار کے گھر میں نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں آگ لگا دی۔ آگ لگنے کے نتیجے میں 25 جانور میں 6 بھیڑ اور دو گائیں اور17بکریاں موقع پر جل کر ہلاک ہو گئیں۔ کئی جانور زخمی ہو گئے ۔ متاثرہ خاندان کے مطابق ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی یا کوئی ناراضگی نہیں ہے اور نہ کسی پر کوئی شک ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments