بھارت سرپرائز ڈے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ

بھارت سرپرائز ڈے: پاکستان میں "آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کی تیسری برسی

آج پاکستان میں "آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کی تیسری برسی منائی جارہی ہے کیونکہ آج ہی کے دن مسلح افواج نے بھارتی ناکام مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے میں پی اے ایف کی کامیابیاں، پاک بحریہ کی جانب سے سمندر میں بھارتی آبدوز کا پتہ لگانا اور لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کا بھرپور جواب پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں:  پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کافیصلہ
مزید پڑھیں:  توشہ خانہ ریفرنس، آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں خواتین کو اغوا کرنے کے 25 ہزار سے زائد واقعات

میجر جنرل بابر افتخار نے کا کہنا ہے کہ صرف ہتھیار یا تعداد نہیں بلکہ قوم کا عزم اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاری مشکلات کا سامنا کرنے میں کامیابی کی وضاحت کرتی ہے۔