پنجاب میں خواتین اغوا

پنجاب میں خواتین کو اغوا کرنے کے 25 ہزار سے زائد واقعات

گزشتہ تین سالوں کے دوران پاکستان کے صوبہ پنجاب میں خواتین کو اغوا کرنے کے 25 ہزار 99 واقعات ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 2019 میں پورے صوبے میں خواتین کے اغوا کے 6 ہزار 571، جبکہ 2020 میں 8 ہزار 129 مقدمات درج ہوئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں 2021 میں خواتین کے اغوا کے 10 ہزار 399 مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس نے کہا کہ تین سال کے دوران خواتین کے اغوا کے صرف 8 مقدمات میں سزائیں ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  9مئی کےمنصوبہ سازوں وکرداروں سےسمجھوتہ ہوگانہ ہی ڈیل:آرمی چیف

یہ بھی پڑھیں: 76 فیصد پاکستانی بہترمستقبل کیلئے ملک نہ چھوڑنے پرآمادہ ، سروے

پنجاب پولیس کے مطابق 5 ہزار 947 مقدمات ابھی زیر تفتیش ہیں جبکہ 5 ہزار 157 کیسز کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اغوا کے 13 ہزار 901 مقدمات خارج کر دیئے گئے ہیں کیونکہ خواتین نے خود آ کر بیان دیا کہ وہ اپنی مرضی سے گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  نیب کا صرف شکایات و الزامات پر رکن پارلیمنٹ کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ 94 خواتین کو ابھی تک تلاش نہیں کیا جاسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 19 ہزار سے زائد اغوا کار بھی پولیس کو شکنجے میں ہیں۔