غزہ، اسرائیلی جارحیت کے باعث مزید 60 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ صیہونیوں کی گولہ باری سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 60 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیلی افواج کی جاری بمباری کے نتیجے میں فلسطینی شہداء کی تعداد 34 ہزار 900 سے تجاوز کر گئی۔
دوسری طرف صیہونیوں کی اس خونیں بمباری سے 78 ہزار 500 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے مزید 60 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ بجلی پر قبضہ کرنے کی بات نہ کریں،گورنر فیصل کنڈی