سیالکوٹ گیریژن گولہ بارود شیڈ

سیالکوٹ گیریژن کے گولہ بارود شیڈ میں آگ لگ گئی، آئی ایس پی آر

سیالکوٹ گیریژن کے قریب گولہ بارود کےشیڈ میں آگ لگ گئی، آگ سے املاک سمیت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سیالکوٹ گیریژن کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں آگ لگ گئی، گولہ بارود کے شیڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث حادثاتی طور پر لگی۔

مزید پڑھیں:  سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی چینی ہم منصب سے ملاقات
مزید پڑھیں:  ڈالر مزیدسستا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

آئی ایس پی آر کے مطابق مؤثر اور بروقت رسپانس کی وجہ سےآگ پر فوری قابو پالیا گیا، آگ سے املاک کو کوئی نقصان یا جانی نقصان نہیں ہوا۔