ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی حکمرانی برقرار، ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں حکمرانی برقرار ہے جبکہ امام الحق بھی تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے کی درجہ بندی کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پہلی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان، جوز بٹلر کپتان مقرر

عالمی نمبر ایک بلے باز نے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے اور ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 891 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

ان ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ہی بابراعظم نے سابق عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر اور آسٹریلین لیجنڈ مائیکل بیون دونوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے