رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، بدقسمتی سے بیٹا انتقال کرگیا

پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونا لڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی لیکن بدقسمتی سے ان میں سے بیٹے کی موت ہوگئی۔

گزشتہ سال اکتوبر میں جارجینا روڈریگیز کے حاملہ ہونی کی خبر سامنے آئی تھی، لہٰذا اب اطلاعات آئیں کہ کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا نے جڑواں بچوں ( لڑکا اور لڑکی) کو جنم دیا۔

مزید پڑھیں:  سائبر کرائم ایف آئی اے سے علیحدہ ،نئی اتھارٹی بنا دی گئی

تاہم انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو اورجارجینا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‘ہم افسوس کے ساتھ بتارہے ہیں کہ ہمارے بیٹے کی موت ہوگئی ، یہ کسی بھی والدین کیلئے سب سے تکلیف والا لمحہ ہوتا ہے’۔البتہ ان کا کہنا تھا کہ’ ساتھ ہی بیٹی کی پیدائش نے ہمیں ہمت اور خوشی دی ہے’۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان، نظام زندگی درہم برہم

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم ڈاکڑوں اور نرسوں کی جانب سے بہترین خیال رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ اس موقع پر مداحوں سے گزارش ہے کہ وہ ہماری پرائیوسی کا خیال رکھیں۔