لاپتہ دعا کاظمی کا معاملہ، شاداب خان نے حکام سے مطالبہ کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ دعا زہرہ کاظمی اور ان کے اہل خانہ کیلئے دعا کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں شاداب خان نے کہا کہ ‘ دعا زہرہ اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعائیں ہیں کہ وہ اور تمام لاپتہ بچے بحفاظت اپنے والدین کے پاس واپس آجائیں’۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں مسجد پر حملہ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘میں حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ’ وہ ہمارے بچوں کی حفاظت کریں۔ وہ ہمارا مستقبل ہیں، اس سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے’۔