Boycott indian Products

عرب ممالک میں ”بائیکاٹ انڈیا” کی مہم چل پڑی

ویب ڈیسک: بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخانہ اورمتنازع بیانات پرعرب ممالک میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم چل پڑی۔
بی جے پی کی ترجمان کے توہین آمیز ریمارکس پر عرب ممالک میں شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جارہا ہے۔ مصر، سعودی عرب، قطر، بحرین اورکویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم چل پڑی ہے اور بھارت سے درآمد شدہ اشیاء استعمال نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بی جےپی کی ترجمان کی جانب سے نبی کریمﷺ کی توہین پرمبنی بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلامﷺ کی توہین ناقابل برداشت ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا میں فائرنگ سے خاتون قتل
مزید پڑھیں:  ملک میں عملاً جنگل کا قانون ہے،اسد قیصر

بھارتی میڈیا کےمطابق عرب ممالک کی جانب سے آنے والے ردعمل کے باعث بی جے پی نے نوپور شرما کی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کر دی ہے۔