وزیراعظم آزاد کشمیر سردار الیاس خان

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار الیاس خان کی کرسی خطرے میں پڑ گئی

ویب ڈیسک: حکمران اتحاد نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار الیاس خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مرکزی قیادت نے تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دے دی جو کسی بھی وقت اسمبلی سیکرٹریک میں جمع ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر میں آفریدی اقوام کاگرینڈ جرگہ ،لوڈ شیڈنگ خاتمے کیلئے ڈیڈلائن

حکمران اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے نمبر گیم پورے ہیں اور ہم اپنا وزیراعظم بٹھائیں گے، مقامی قیادت بھی اس حوالے سے اپنا ہوم ورک مکمل کر چکی ہے۔
اس سے قبل سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کے شیخ جعفر مندو خیل کو گورنر بلوچستان بنانے کا فیصلہ