262271 7216906 updates 2

وزیر اعظم عمران خان نے احساس ایمرجنسی کیش انفارمیشن پورٹل کے اجراء کی منظوری دی دے

اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو احساس ایمرجنسی کیش انفارمشین پورٹل کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ احساس ایمرجنسی کیش انفارمیشن پورٹل کے قیام کا مقصد کورونا وائرس کی صورتحال میں مستحقین میں مالی معاونت کی فراہمی کے پورے عمل کو شفاف بنانا اور اس حوالے سے تمام معلومات کو پبلک کرنا ہے۔

انفارمیشن پورٹل کی بدولت کوئی بھی شخص ملک بھر کے کسی بھی ضلع اور تحصیل کی سطح تک احساس ایمرجنسی کیش سے استفادہ کرنے والے خاندانوں کی تعداد اور اب تک تقسیم کی جانے والی رقم کے بارے میں معلومات حاصل کر سکے گا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس 71 ہزار 200 پر جا پہنچا

ڈاکٹر ثانیہ نے بتایا کہ احساس ایمرجنسی کیش کی سہولت حاصل کرنے والوں میں احساس کفالت پروگرام میں درج شدہ خاندان، ایس ایم ایس کے ذریعے احساس پروگرام کا حصہ بننے والے افراد، صوبوں کی جانب سے نئے اندراج اور وزارتِ صنعت کی جانب سے محنت کش اور مزدور و مستحق افراد شامل ہیں۔
اس حوالے سے معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کل پریس کانفرنس کے ذریعے تمام تر تفصیلات سے میڈیا کوآگاہ کریں گی۔
وزیرِ اعظم نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں مکمل شفافیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈاکٹر ثانیہ اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں:  ججزتقرری کے طریقہ کار کیلئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ

وزیرِ اعظم نے کہا کہ کورونا وباء کی اس مشکل گھڑی میں حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کو معاونت فراہم کی جائے تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور انکی ٹیم خصوصی طور پر مبارکباد کی مستحق ہے۔