جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر سے ملاقات

جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر سے ملاقات، سیکیورٹی اور اسٹریٹجک امور پر گفتگو

ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی،

ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور اسٹرٹیجک امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ، دونوں جانب سے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر میں آفریدی اقوام کاگرینڈ جرگہ ،لوڈ شیڈنگ خاتمے کیلئے ڈیڈلائن

عسکری ترجمان کاکہناہے کہ جنرل ندیم رضا کی ایرانی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سمیت ایرانی بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں ہوئیں،

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل :نواز شریف نے وزیراعظم کو طلب کرلیا

ملاقاتوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینیاور فوجی رابطے بڑھانے، انٹرنیشنل بارڈر کو امن اور دوستی کی سرحدبنانے پر زور دیا گیا، اس موقع پر ایرانی عسکری قیادت کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف مسلح افواج کی قربانیوں کو بھی سراہا گیا۔