بورڈ اور ورسک روڑ پر تجاوزات آپریشن

بورڈ اور ورسک روڑ پر تجاوزات آپریشن،4ٹرک سامان ضبط، 25 افراد گرفتار

ویب ڈیسک :پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے بورڈ بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے تین ٹرک سامان ضبط کر لیا جبکہ کارسرکار میں مداخلت پر 25 افرا د گرفتارکر لئے گئے، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انیس الرحمان نے کیپٹل میٹرو پولیٹن کے ڈمالشنگ سپرنٹنڈنٹ ساجد خان اور عملہ کے ہمراہ بورڈ بازار میں پولیس نفری کے ہمراہ بھاری مشینری کے ذریعے گرینڈ تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے دکانوں سے باہر پڑا تین ٹرک سامان ضبط کرلیا جبکہ کارسرکار میں مد اخلت پر 25 افراد کو گرفتارکر لیا گیا.
اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یونیورسٹی ٹائون سیدہ زینب نقوی نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کیلئے فٹ پاتھ کھلا رکھیں اور اپنی قیمتی اشیاء دکانوں کے اندر رکھیں۔ دریں اثناء ورسک روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک ٹرک سامان ضبط کرلیا گیا، چیف ڈمالشنگ انسپکٹر قیصر باچہ نے ورسک روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا اس دوران انہوں نے دکانوں سے باہر فٹ پاتھوں پر رکھا گیا ایک گاڑی سامان ضبط کرلیا، کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کوشکایت ملی کہ ورسک روڈ پر دکانداروں نے فٹ پاتھوں پر سامان رکھاہے جس کی وجہ سے عوام کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کورونا کا شکار ،ٹیسٹ مثبت آگیا