قانون سازی کافیصلہ

اسمبلی چوک میں احتجاج پر پابندی کیلئے قانون سازی کافیصلہ

ویب ڈیسک: پشاور میں اسمبلی ، سوری چوک میں احتجاج پر پابندی لگانے کیلئے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد اسمبلی چوک میں احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی، یہ باتیں گزشتہ روز ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شمائل احمد بٹ نے اسمبلی چوک میں احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بتائیں۔
ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ اسمبلی چوک میں احتجاجی مظاہروں کی روک تھام کیلئے حکومت قانون سازی کر رہی ہے، اس کیلئے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،جو احتجاج کرنا چاہتا ہے، وہ جناح پارک میں احتجاج ریکارڈ کر سکیں گے، اسمبلی چوک میں کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ جو بھی گروپ اس کی خلاف وزری کرے گا، اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کے سامنے آئے روز احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے سڑکیں بند کرنے سے پورا شہر بلاک ہوکر رہ جاتا ہے جس کی وجہ سے عام شہریوں کو ذہنی اذیت و مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسے کیلئے وزیراعلیٰ متحرک، ہر حلقے سے 500کارکن لیجانے کی ہدایت