ضمنی الیکشن میں ہار جیت پی ٹی آئی اور اے این پی کیلئے چیلنج

ضمنی الیکشن میں ہار جیت پی ٹی آئی اور اے این پی کیلئے چیلنج

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے تین وسطی اضلاع میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن اے این پی اورپی ٹی آئی کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج بن گیاہے پشاوراورچارسدہ میں دونوں جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوگااے این پی کی شکست پر تمام پارٹی جبکہ عمران خان کے ہارجانے پر پی ٹی آئی کے صوبائی عہدیدار زیر عتاب آئیں گے اورمرکزی سطح پرپارٹی کاحوصلہ کم نہیں ہوگاتاہم مردان میں جے یو آئی کے امیدوار کو عمران خان کے مقابلے میں زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں اور دیگر دو حلقوں کی نسبت پی ٹی آئی کے کارکنوں اورحامی ووٹرز کیلئے یہاں پر زیادہ آزمائش ہوگی
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق16اکتوبر کو ضمنی الیکشن میںپشاور اورچارسدہ میں غلام احمد بلور اور ایمل ولی خان کا عمران خان کے ساتھ سخت مقابلہ ہوگا مذکورہ دونوں اضلاع میں اے این پی کی اتحادی جماعتوں کا ووٹ بینک تقسیم اور ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک انتہائی محدود اور نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے.
دونوں حلقوں میں جماعت اسلامی کے امیدوار بھی کھڑے ہیں جنہیں جے یو آئی کے بعض رہنمائوں اور کارکنوں کا سپورٹ بھی حاصل ہے اس لئے اے این پی کیلئے اپنے ووٹرز کے ساتھ ساتھ الیکشن ڈے پر اتحادی جماعتوں کا ووٹر بھی نکالنے کا مسئلہ ہوگاعام حالات میں اگر پی ٹی آئی کا کوئی دوسرا امیدوار اے این پی کے مقابلے پر ہوتا تو شاید ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے اندر سے ہی امیدوار سامنے آتے اور پی ٹی آئی کا ووٹ تقسیم ہونے کاامکان تھا لیکن چونکہ عمران خان خود کھڑے ہیں اس وجہ سے پی ٹی آئی کا ووٹ محفوظ رہے گادونوں جماعتوں کیلئے یہ سیاسی بقا ء کا مسئلہ ہے اگر اے این پی کو دونوں نشستوں پر شکست ہوجاتی ہے تو اس کے اثرات پارٹی کی پوری سیاست پر اثر انداز ہوں گے.
عمران خان کی شکست کی صورت میں پشاور اور چارسدہ کے پی ٹی آئی رہنمائوں کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کے عہدیدار اور پارٹی کی صوبائی قیادت کی سیاست متاثر ہوگی عمران خان کو مرکزی سطح پر نقصان نہیں ہوگا مردان میں عمران خان کے مقابلے پر جے یو آئی کا امیدوار مضبوط پوزیشن میں ہے مردان میں جے یو آئی کا اپنا ووٹ بینک ہے جبکہ اس کے علاوہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور اے این پی کے کارکن بھی مولانا قاسم علی شاہ کو سپورٹ کررہے ہیں

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں کے بعد تائیوان اور ہنگری آمنے سامنے