ڈبلیو ایس ایس پی

ڈبلیو ایس ایس پی میں ٹیوب ویلوں کا خود کار نظام نصب

ویب ڈیسک :واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے یونیسف کے مالی تعاون سے مختلف علاقوں میں ٹیوب ویلوں کو خود کار طریقے سے چلانے کیلئے جدید نظام نصب کرلیا، صوبائی وزیر بلدیات فیصل امین گنڈا پور نے نئے نظام کا باضابطہ افتتاح کیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر حسن ناصراور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا ایکوزیشن (سکیڈا) نظام ریموٹ مانیٹرنگ اور ٹیوب ویلوں کی آٹومیشن پر مشتمل ہے ریموٹ مانیٹرنگ نظام پر 50لاکھ اور آٹومیشن پر ایک کروڑ29لاکھ روپے اخراجات آئے ہیں۔
ریموٹ مانیٹرنگ خود کار طریقے سے پانی کے نمونے لینے، فوری ٹیسٹ، پانی آلودہ ہونے اور لیکیج کی بروقت نشاندہی اور پانی تقسیم نظام کی مانیٹرنگ جبکہ آٹومیشن خود کار طریقے سے ٹیوب ویلز چلانے، ٹیوب ویل مشینری کی دور سے تکنیکی مانیٹرنگ، برقی اور تکنیکی خرابی کی بروقت نشاندہی، پمپنگ اوقات کی رپورٹنگ، بجلی مصرف کی ریکارڈنگ ، بجلی چوری کی نشاندہی اور روک تھام پر مشتمل ہے۔ اسی طرح مختلف علاقوں میں 46 ٹیوب ویلوں کو آٹومیشن (خود کار طریقے پر) منتقل کیا گیاہے، پانی کی مقدار جاننے کیلئے 6 فلومیٹرز نصب کئے گئے ہیں مجموعی طور 70 ہزار آبادی نظام سے مستفید ہوگی۔

مزید پڑھیں:  لاہورکا جلسہ روکا گیا توکارکن جیلیں بھر دیں گے، عمران خان