ضمنی انتخابات،مردان این اے 22میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت

ویب ڈیسک :مردان این اے 22 میں ضمنی انتخابات کے لئے مردان پولیس نے سیکیورٹی انتظامات سخت کر دئے ۔این اے 22میں مجموعی طور پر 330پولنگ اسٹیشن قائم کر دیا گیا ہے ۔98پولنگ اسٹیشنزحساس اور 232انتہائی حساس قرار دیئے گئے۔پولنگ اسٹیشنزمیں 4100 پولیس افیسرز اور جوان فرائض انجام دینگے۔انتخابات کیلئے پولیس کیساتھ ساتھ دیگر سیکورٹی ادارے بھی فرائض انجام دیگی۔
کیو آرایف۔آرآر ایف۔ اورایف سی سمت 50موبائل پٹرول ٹیمیں بھی فرائض سر انجام دیں گی۔ تعینات نفری کی نگرانی ڈی پی او مردان عرفان اللہ مروت صاحب کرینگے۔۔ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش اور پرائیویٹ بامسلح گارڈ رکھنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ۔تمام ناکہ بندیوں،پولنگ سٹیشن اور ڈیوٹی پر مامور پولیس ہیلمٹ اور جیکٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں جائیداد تنازعہ پر بھتیجے کے ہاتھوں 2 چچا قتل، ایک زخمی