ایمل ولی سیاست چھوڑ دو بیرسٹر سیف

ایمل ولی کان پکڑ کر سیاست چھوڑ دو، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے ایمل ولی کو مسترد کردیا ، ایمل ولی سیاست سے استعفیٰ دو اور کان پکڑ کر سیاست سے دور ہو جاو۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا بیانیہ سرخرو ہوا ہے، ایمل ولی خان کو عوام نے مسترد کردیا ہے، حادثاتی طور پر بننے والے سیاستدان نے جلسے جلوسوں میں گندی زبان استعمال کی۔ عمران خان نے اس مقام پر جلسے کیے جسے ایمل ولی اپنی جاگیر سمجھ رہے تھے، ایمل ولی استعفیٰ دو اور کان پکڑ کر سیاست سے دور ہو جاو، اےاین پی کو پارٹی قیادت ایمل ولی کی بجائے کسی قربانی دینے والے شخص کو دے دینی چاہیے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس منظور

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ضمنی انتخابات سے ثابت ہوا شکست پی ڈی ایم کا مقدر ہے، لوگوں نے کوشش کی چند نشستوں پرانتخابات کرائے اور ناکام رہے، ان کا پلان تھا کہ پی ٹی آئی کو شکست ہوگی، حکومت کی شدید مخالفت، 13 جماعتی اتحاد اور الیکشن کمیشن کی سپورٹ کے باوجود پی ٹی آئی کو کامیابی ملی، عمران خان نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ پیپلزپارٹی 2 نشستوں کےساتھ واپس آئی ہے۔
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں ووٹنگ کی شرح جنرل الیکشن کی نسبت کم ہوتی ہے ، غلام احمد بلور بزرگ شخص ہے لیکن انہوں نے کل کہا تھا کہ ضمنی انتخاب میں شکست ہوئی تو تسلیم کروں گا لیکن رات کو اپنے بیان سے مکر گئے اور شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

مزید پڑھیں:  سٹیٹ بینک ذخائر میں4 کروڑ30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ