گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈ ایبٹ آباد

گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈ ایبٹ آباد18روز سے بند

ویب ڈیسک :گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ فار بلائنڈ ایبٹ آباد18روز سے بند ہونے کے باعث نابینا بچوں کا تعلیمی مستقبل دائو پر لگ گیا۔ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئر افسروں کی عدم تو جہ سے سکول کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔سکول بندش پر ضلعی آفیسر سوشل ویلفیئر بھی لاعلم نکلے۔افراد باہم معذوری کی تنظیم محمد بلال چیئرپرسن رائٹ ٹو لائیو آرگنائزیشن نے ادارہ کی مانیٹرنگ کیلئے محکمہ تعلیم ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ آفیسر کو ذمہ داری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔سکول بندسے ڈے اسکالر طلبہ کے علاوہ ہاسٹل میں رہائش رکھنے والے طلباء بھی گھروں میں محدود ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سکول ہاسٹل کے سالانہ ٹینڈر میں تاخیر کے باعث سکول کو بند کیاگیا۔
جوکہ سوشل ویلفیئر آفیسر اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی انتہاء ہے۔افراد باہم معذوری کی تنظیم کے رہنماء محمد بلال کا کہنا تھا گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ فار بلائنڈ میں بے قاعدگیوں کی انتہا ہے،عملہ نے اپنی من مانی شروع کررکھی ہے اور بچوں کیلئے معیار ی تعلیم بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سکول میں عملہ اپنی مرضی سے چھٹی کرکے سکول کو بند کر دیتا ہے،کوئی اوقات نہیں ہوتے ۔جو پہلے سے معذور بچوں کے ساتھ سراسر انصافی ہے۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالرشید کا کہنا تھا کہ سکول کی بندش کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ۔یہ اس بات کی عکاسی ہے کہ ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر کس قدر غیر ذمہ دار ،نااہل اور لاپروا ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے وزیراعلیٰ،چیف سیکرٹری ،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد فی الفورادارے کی بندش میں ملوث ذمہ دار افسروں کیخلاف کارروائی کریں۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کو گالیاں دینا سب سے آسان کام ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ