سرکاری سکول ملازمت

سرکاری سکولوں کیلئے اراضی دینے والے مالکان نے ملازمت مانگ لی

ویب ڈیسک :پشاورمیں سکولوں کے قیام کیلئے مفت اراضی دینے والے افرادنے معاوضہ کے طور پر کلاس فور کی اسامیاں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کو سکول بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ذرائع کے مطابق پشاورمیں سرکاری سکولوں کی تعمیر کیلئے بیشتر مقامات پر لوگوں نے اپنی زمین اس شرط کے ساتھ دی تھی کہ سکول کی تعمیر کے بعد کلاس فور کی اسامی بدلے میں زمین مالکان کو دی جائے گی
اس شرط کے تحت کئی سکولوں میں اس قسم کی بھرتی کی گئی ہے لیکن زیادہ ترمالکان کے ساتھ محکمہ تعلیم نے اس معاہدہ پر عملدر آمد نہیں کیا ہے اس لئے اب حکومت کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھانے کیلئے زمین مالکان نے احتجاجی تحریک شروع کرتے ہوئے پشاورمیں پہلاایسوسی ایشن قائم کردیا ہے ایسوسی ایشن کی جانب سے واضح کیاگیا ہے کہ مسئلہ حل نہ کرنے کی صورت میں ایک ہی روز پشاور کے تمام سرکاری سکولز کوبند کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا، حکومت راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے