سوات پولیو مہم رپورٹ

سوات پولیومہم،14ہزاربچے”دستیاب نہیں”کی رپورٹ

ویب ڈیسک :سوات میں پولیو مہم کے دوران14ہزار سے زائد بچے غیر موجود نہ ہونے کی رپورٹ پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے جس میں یومیہ بنیادوں پر بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق سوات میں پولیو کے قطروں سے انکاری والدین کے 15 کیس رپورٹ کئے گئے ہیں جبکہ14ہزار بچے ناٹ اویلیبل کے زمرے میں شامل کئے گئے ہیں یعنی ریکارڈ میں یہ تمام بچے گھروں سے باہر بتائے گئے ہیں
جنہیں پولیو سے بچائو کے قطرے نہیں پلائے گئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں حکومت نے ڈی جی ہیلتھ سروسز کو ہدایات دیدی ہیں جس کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات سے مذکورہ رپورٹ کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ میں پاکستان کی سرجڑی بہنوں کا کامیاب آپریشن