ملاکنڈ دہشتگردی کاخطرہ

دہشتگردی کاخطرہ،ملاکنڈ میں ایف سی اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ

ویب ڈیسک : صوبہ میں دہشت گردی کے خدشات پر ضلع ملاکنڈ میں غیرقانونی اور غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز ملاکنڈ میں ڈسٹرکٹ اینٹلی جنس کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں متعلقہ افسروں نے صوبے میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر صورتحال کا جائزہ لیا اور ضلع ملاکنڈ میں مجموعی طورپر سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال میں بتایا گیا کہ مشکوک افراد کی نقل و حمل کا خدشہ موجود ہے جس کے پیش نظر باز درہ میں لیویز اہلکاروں کی بجائے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع ملاکنڈ میں پہلے ہی لیویز اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ایف سی کی خدمات لی جائیں گی اس طرح یہ بھی بتایا گیا کہ ضلع ملاکنڈ میں کوئی غیرملکی موجود نہیں جس پر حکام نے ضلع میں رہائش پذیر غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کی چھان بین کرکے ڈیٹا مرتب کرنے کا ہدف حوالہ کر دیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کو جواب جمع کرنے کی ہدایت