ریکوڈک منصوبے کے معاہدے پر دستخط

تاریخی ریکوڈک منصوبے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے

ویب ڈیسک :ریکوڈک منصوبے کے تاریخی معاہدے پر لندن میں دستخط ہوگئے ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت کیمطابق ریکوڈک پاکستان کی تاریخ میں بیرونی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ترجمان کے مطابق ریکوڈک معاہدے کے تحت مجموعی طور پر 8 ارب ڈالر زکی سرمایہ کاری ہوگی۔بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کے بعد پاکستان پر بین الاقوامی عدالت کا جرمانہ بھی غیر موثر ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ ریکوڈک کے حوالے سے پاکستان پر چھ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت پانچ مخصوص اضلاع میں ڈینگی بچاؤسپرے کا آغاز