امریکا کے مختلف ریاستوں میں بدترین برفانی طوفان، 31 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: امریکا کے مختلف ریاستوں میں جاری بدترین برفانی طوفان کے نتیجے میں اب تک 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکا کو اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین برفانی طوفان کا سامنا ہے امریکی ریاستوں اوہائیو، کینٹکی، میزوری اور کنساس میں مسلسل ہونے والی برفانی طوفان سے معمولات زندگی کو مفلوج کردیا
۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برفباری سے نیویارک سب سے زیادہ متاثر ہے۔ امریکا میں جاری برفباری میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 31 ہوگئی ہے۔ 5 ہزار کے قریب ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، جارجیا، نارتھ کیرولائنا اور نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، 13 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی واقعات، صوبائی وزیر مذہبی امور عدنان قادری کی ضمانت خارج
مزید پڑھیں:  این اے 148ملتان میں ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے مختلف ریاستوں میں جاری بدترین برفباری کے باعث فارم ہاؤسز میں متعدد مویشیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔