سینی ٹیشن کمپنی پشاور

سینی ٹیشن کمپنی پشاور ختم کرنے کیلئے ملازمین آج دھرنا دیں گے

ویب ڈیسک :واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی پشاور کے ملازمین آج مطالبات کے حق میں کمپنی ہیڈ آفس کے سامنے دھرنا دیں گے جس میں متعدد سرکاری ملازمین کی ایسوسی ایشنز اور یونین نے شرکت کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، اس سلسلے میں آل میونسپل ورکرز یونین سینی ٹیشن پشاور کا اجلاس منعقد ہوا جس سے چیئرمین ریاض خان اور جنرل سیکرٹری عابد سہیل و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبے میں ٹی ایم ایز زبوں حالی کا شکار ہیں جنوبی اضلاع میں کئی مہینوں سے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں ہوئیں جس کے باعث وہ بھوک اور افلاس کا شکار ہیں
صوبے بھر کی سینی ٹیشن کمپنیوں میں شاہی خرچے شروع ہے اور رزلٹ صفر ہے جبکہ کمپنیوں کے افسر لاکھوں میں تنخواہیں لے رہے ہیں اور مراعات بے حساب ہیں ، حکومت تمام کمپنیوں کو ختم کرکے سورسز اور تمام ملازمین کو ٹی ایم ایز اور میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور کے حوالے کیا جائے، کمپنی کیڈر ملازمین کو سالانہ انکریمنٹ کا آرڈر جاری کیا جائے، 36 یونین عہدیدار جو کہ غیرقانونی طور پر ریپیٹریٹ کئے گئے ہیں کو فوری طور پر بحال اور تمام بقایاجات ادا کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید