کاٹلنگ مارکیٹ میں آتشزدگی

کاٹلنگ مارکیٹ میں آتشزدگی، متعدد دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں

ویب ڈیسک: کاٹلنگ میں خٹان مارکیٹ میں اچانک آگ لگنے کی وجہ سے متعدد دکانات جل کر راکھ بن گئیں

کاٹلنگ خٹان مارکیٹ میں آگ لگنے سے گارمنٹس اور کاسمیٹکس سمیت کئی دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، تاہم مکمل تحقیقات کے بعد پر چل سکے گا کہ آگ کس وجہ سے لگی۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر7ہزار سے زائد موبائل سمز بحال
مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا پولیس سے اختیارات واپس لینے کی تیاریاں

متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے ہمارے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا، حکومے سے مطالبہ ہے کہ ہمارے ساتھ تعاون کرے۔