12محکموں کے 32منصوبوں

12محکموں کے 32منصوبوں کیلئے 93کروڑروپے طلب

ویب ڈیسک : محکمہ ترقی ومنصوبہ بندی نے 12انتظامی محکموں کے رواں برس مکمل ہونے والے 32منصوبوں کیلئے 93کروڑ71لاکھ 12ہزار روپے طلب کرلئے۔ محکمہ خزانہ کو مذکورہ منصوبوں کیلئے رقم ڈپٹی کمشنرز کو جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کی جانب سے محکمہ خزانہ کو بھیجے گئے 32منصوبوں میں انتہائی اہم نوعیت کے منصوبے شامل ہیں جن کیلئے فوری طو ر پر رقم درکار ہے
ان میں محکمہ آبپاشی، شہری ترقی ، کھیل، تعمیرات و مواصلات، ملٹی سیکٹر ڈویلپمنٹ ، بلدیات، داخلہ، اعلیٰ تعلیم، صحت، ابتدائی و ثانوی تعلیم ، آبنوشی اور زراعت کے منصوبے شامل ہیں ان منصوبوں پر کام جاری ہے اور انکی تکمیل کیلئے مزید فنڈز درکارہیں محکمہ ترقی و منصوبہ بندی نے مراسلے میں کہا ہے کہ جتنا جلد ممکن ہوسکے ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے درکار باقی مانندہ فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ ان کو بروقت مکمل کیاجا سکے واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے تکمیل کے قریب منصوبوں کو ترجیحی منصوبوں میں شامل کرلیا ہے اور اب صرف ان منصوبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جو رواں مالی سال میں مکمل ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پاس ہونے پر مارشل لا لگ جاتا، عمر ایوب