بی آر ٹی سپیشل سیکیورٹی یونٹ

بی آر ٹی کے لئے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے قیام پر غور ، کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر کی زیر صدارت بی آر ٹی میں سفر کرنے والے مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ وقبائلی امور، ایم ڈی خیبر پختونخوا اربن موبیلٹی ا تھارٹی، ایس پی سٹی، ایس ایس پی ٹریفک، ٹرانس ٹرانسپورٹ ودیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں بی آر ٹی سٹیشنز اور 27 کلو میٹر بی آر ٹی روٹ پر لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے پر تفصیلی بات چیت کی گئی
اس موقع پر شرکاء اجلاس نے مختلف تجاویز بھی پیش کیں،اجلاس میں بی آر ٹی میں مثر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پرائیویٹ سیکورٹی اور پولیس سیکیورٹی سمیت بی آر ٹی کے لئے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے قیام کو بھی زیر غور لایا گیا، اجلاس میں صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان نے بی آر ٹی کے لئے اپنا پولیس یونٹ بنانے کے لئے ایم ڈی اربن موبیلیٹی اتھارٹی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی جس میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور، ڈائریکٹور یٹ آف ٹرانسپورٹ، سیکریٹریٹ، محکمہ پولیس، ٹریفک پولیس اور ٹرانس پشاور کے نمائندے شامل ہوں گے
انہوں نے کہا کہ کمیٹی بی آر ٹی میں سفر کرنے والے مسافروں کے لئے مثر سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے حل نکالے گی انہوں نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے بی آر ٹی جیسے میگا پراجیکٹ کا کامیابی سے قیام یہاں کے لوگوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں، عوام کو بہترین سفری سہولیات مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہیں اس ضمن میں لوگوں کے لئے بی آر ٹی سروسز میں مزید بہتری لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانے کی توہین : وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور وضاحتیں دینے لگے