بنوں قبائل میں فائرنگ

بنوں،چالیس سال بعد ایک بار پھردو قبائل میں فائرنگ تبادلہ

ویب ڈیسک :چالیس سال بعد ایک بار پھر قبائل کے درمیان زمینی تنازعہ نے سر اٹھا لیا، اقوام بیزن خیل اور ولاخیل ملاخیل سورانی کے مابین زمینی تنازعہ پر ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر جاری رہا،ذرائع کے مطابق گزشتہ چالیس سال سے اقوام بیزن خیل اور ولاخیل ملاخیل سورانی کے مابین تین ہزار کنال اراضی پر تنازعہ چلا آرہا ہے
مذکورہ متنازعہ علاقہ نصرالدین وغیرہ سے ہوتے ہوئے دوا غوڑہ تک پھیلا ہوا ہے جس پر بیزن خیل کے لوگوں نے ایک کمرہ نما تعمیر کی تھی جسے بنوچی اقوام نے مسمار کیاتھا،گزشتہ روز ایک بار پھر بیزن خیل اقوام کی جانب سے کمرہ تعمیر کیا جا رہا تھا کہ ان پر فائرنگ ہوئی ، فائرنگ کافی دیر تک جاری رہی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا
واقعے کی اطلاع ملتے ہی دونوں اقوام کے مشران اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور مذاکرات شروع کئے آخری اطلاعات تک مذاکرات جاری تھے،واضح رہے کہ 1984 اور اس سے پہلے بھی دونوں اقوام کے مابین مذکورہ اراضی کے تنازعہ پر مسلح تصادم ہوا تھا جس میں کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل سے خارج