سوات میں ناقص آکسیجن ٹینک

چارسدہ اور سوات میں ناقص آکسیجن ٹینک واپس کرنے کا حکم

ویب ڈیسک:چارسدہ اورسوات کے ہسپتالوں کیلئے خریدے گئے آکسیجن ٹینک محکمہ صحت نے واپس کرنیکی ہدایت کردی ہے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ بنوں، سوات اورچارسدہ کیلئے کورونا کے دوران آکسیجن ٹینک خریدے گئے ہیں جس میں ہر آکسیجن ٹینک کی مالیت 99 لاکھ روپے سے زائد تھی بنوں میں خستہ حال اور ناقص آکسیجن ٹینک کی سپلائی کے حوالے سے مشرق کی نشاندہی پر یہ ٹینک متعلقہ کمپنی کو واپس کرنے اور اس کی جگہ ایک اور کمپنی کی جانب سے مفت فراہم کردہ آکسیجن ٹینک نصب کرنے کی ہدایت کی تھی
ذرائع نے بتایاکہ چونکہ سوات اورچارسدہ میں بھی 2 آ کسیجن ٹینک مذکورہ کمپنی کی جانب سے فراہم کئے گئے تھے اوریہ ٹینک بھی نہ صرف پرانے تھے بلکہ اس کو رنگ کرکے نیاٹینک ظاہر کیاگیاتھاجس پر ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے یہ دونوں ٹینک بھی واپس کرنے کی ہدایت کردی گئی اس ضمن میں چارسدہ اور سوات کے ہسپتالوں کی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تاہم دونوں جانب سے اس بارے میں موقف دینے کی بجائے سیکرٹری صحت اور ڈی جی ہیلتھ کے ساتھ رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  تحصیل کبل میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات، ملزم گرفتار