بینظیربھٹوویمن یونیورسٹی

بینظیربھٹوویمن یونیورسٹی میں جینزاورپاجامہ پہننے پرپابندی عائد

ویب ڈیسک: شہید بینظیر وومن یونیورسٹی پشاور کی طالبات کیلئے نیا ڈریس کوڈ متعارف کرادیا گیا ہے قبل ازیں یونیورسٹی میں طالبات پر لباس کے سلسلے میں کسی قسم کی پابندی نہیں تھی لیکن اب یونیورسٹی کی طالبات کو وائس چانسلر کی طرف سے نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ذرائع نے بتایا کہ کلاسز میں طالبات کی جینز وغیرہ کا استعمال ہونے کی شکایات تھیں چونکہ یونیورسٹی میں تمام طالبات ہیں اور سٹاف بھی خواتین پر مشتمل ہے اس لئے اس حوالے سے ماضی قریب کی حکومتوں اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے کوئی ڈریس کوڈ مقرر نہیں کیاگیاتھا جبکہ کسی جانب سے اعتراضات بھی نہیں تھے لیکن یونیورسٹی کی وائس چانسلرکی جانب سے اب تمام طالبات کیلئے مکمل آستین والی قمیص اور شلوارکے ساتھ سفید دوپٹہ لازمی قرار دیاگیاہے تاہم شلوار قمیص کے رنگ پرکوئی قدغن نہیں ہوگااعلامیہ کے مطابق طالبات کیلئے یونیورسٹی کا شناختی سٹوڈنٹ کارڈبھی لازم ہوگا مذکورہ احکامات کی خلاف ورزی پر ایک ہزار روپے جرمانہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت مجوزہ آئینی ترامیم سے جمہوریت پر حملہ آور ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف