اسرائیل کے غزہ

اسرائیل کے غزہ اور لبنا ن پرحملے ،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک:صیہونی فورسز نے رمضان میں آبادیوں پر بم برسادیے، جس سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور اسپتالوں میں ایمرجنسی لگا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل بدترین جارحیت پر اتر آیا ، مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملوں کی مسلسل تیسری رات گزری۔ اسرائیلی فورسز نے رات گئے غزہ اور لبنان پر فضائی حملے کیے ، اس دوران صور میں مہاجر کیمپ پر راکٹ برسائے اور غزہ دھماکوں سے گونجتا رہا۔غزہ کی پٹی پراسرائیلی جنگی طیاروں نے آبادی کونشانہ بنایا، ، جس سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا، جس کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی لگا دی گئی۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ پر فضائی حملوں کیساتھ لبنان پر بھی حملہ کردیا
لبنانی میڈیا کے مطابق جنوبی شہر طائر میں تین زور دار دھماکے سنے گئے، دو شیل فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پاس گرے اور ایک میزائل فارم ہاس پر داغا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایسے حملے کرتے رہیں گے۔اقوام متحدہ کی امن فوج نے جنوبی لبنان کی صورتحال انتہائی سنگین قرار دیا ہے ، دوسری جانب سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بے نتیجہ رہا، مذمتی بیان تک جاری نہیں کیا گیا کیونکہ امریکا نے سلامتی کونسل کواسرائیل کے خلاف مذمتی اعلامیہ جاری کرنے سے روک دیااور کہا لبنان اور غزہ سے راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق مسجد اقصیٰ پر اسرئیلی حملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا
جس میں متعدد اراکین نے اقوام متحدہ کے اعلیٰ پینل پر زور دیا کہ وہ پیر کی رات الاقصیٰ میں پولیس کی جانب سے مسلمان نمازیوں کی پٹائی پر اسرائیل کی مذمت میں بیان جاری کرے۔یاد رہے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد متحدہ عرب امارات اور چین نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کا ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ