چینی افغانستان سمگل

چینی افغانستان سمگل ہونے کی وجہ سے پنجاب نے سپلائی روک دی

ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب نے آٹا کے بعد خیبر پختونخوا کو چینی کی سپلائی بھی بند کر دی ہے ۔ پنجاب سے آنے والی سرحدی پوسٹوں پر ہزاروں کی تعداد میں مال بردار گاڑیاں گزشتہ تین روز سے کھڑی ہیں۔ آٹا، گھی اور چینی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ناصر خان بنگش نے بتایا کہ گندم اور آٹا کے بعد پنجاب سے خیبر پختونخوا کو چینی سپلائی بند کر دی گئی ہے ۔
ہفتہ کی شام سے سینکڑوں گاڑیاں پنجاب کی چیک پوسٹوں پر کھڑی ہیں جبکہ سینکڑوں گاڑیاں واپس ملز چلی گئی ہیں۔ پنجاب سے آنے والی چینی سے بھری گاڑیاں خیبر پختونخوا کی سرحدوں پر چیک پوسٹ دجل چیک پوسٹ بھکر ، تھری مین چیک پوسٹ تونسہ وغیرہ پر روکی گئی ہیں جس سے آٹا کی طرح چینی کا بھی بحران پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب نے افغانستان سمگلنگ کو جواز بنا کر چینی کی سپلائی بند کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ڈیلرز لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں جس کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا

مزید پڑھیں:  ووٹ کے سامنے فارم 45کی کوئی اہمیت نہیں، چیف جسٹس